وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا حاملہ خاتون سے زیادتی کا نوٹس حنا پرویز بٹ چئیر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس کی بڑی کامیابی 5 ماہ کی حاملہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار تفتیش جاری ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ صوفی سوپ کوٹ عبدلمالک میں ملزمان نے 5 ماہ کی حاملہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا اور فرار ہو گئے جس پر چئیر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ کی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔
Gallery Date