Visited Faisalabad to support the 16-year-old domestic worker who endured molestation. Assured her family full support from the Punjab government and Faisalabad police.
We will not rest until the culprits are behind bars.
تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں جعلی پیر کا لڑکی سے زیادتی کا معاملہ
بچی کی ماں نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو خدمت کیلئے پیر کے گھر بھیجا تھا۔جعلی پیر چار ماہ تک بچی سے زیادتی کرتا رہا جو میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور حاملہ ہونا ثابت ہوا
افسوسناک واقعہ رونما ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی سے ملاقات کیلئے وومن پولیس سٹیشن میں واقع جینڈر بیسڈ وائیلنس یونٹ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا عبدالوہاب نے انہیں بریف کیا۔
چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلئیر کیا ہے کہ خواتین پر تشدد یا ریپ برداشت نہیں کیا جائے گا۔خواتین کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔خواتین پر تشدد اور ریپ کیس میں ملوث ملزمان سے زیرو ٹالیرانس پالیسی اپنائی جائیگی۔
چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی اور اسکی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدائیت کی۔
سی پی او فیصل آبادکامران عادل نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد یا ریپ میں ملوث ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ علاوہ ازیں،مقامی پولیس کو چوبیس گھنٹے کے اندر مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ جس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔